ہاکی ورلڈکپ: جرمنی فاتح، سپین رنراپ، تیسری پوزیشن ارجنٹائن کے نام

ہاکی ورلڈکپ: جرمنی فاتح، سپین رنراپ، تیسری پوزیشن ارجنٹائن کے نام

فائنل میچ میں جرمنی نے سپین کو 1-0سے ہرادیا،تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو 2-0سے شکست دے دی 11ویں پوزیشن حاصل کرنیوالی پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،ورلڈکپ کھیلنے کا تجربہ اچھا،نتائج توقعات کے مطابق نہیں :عماد بٹ

ایمسٹلوین ،لاہور (سپورٹس رپورٹر )ہاکی ورلڈکپ 2026کے فائنل میچ میں جرمنی نے سپین کو 1-0سے شکست دے کر ورلڈچیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں اور دونوں ٹیموں نے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تاہم پورے میچ میں جرمنی کے سٹروٹہوف مشیل تیسرے کوارٹر کے دوران کھیل کے 44ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہے جو جرمنی کا فتح کا سبب بن گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہراکر وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنالی ۔دوسری طرف ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ہاکی پلیئر عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، تاہم ٹیم توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...