لارڈز ٹیسٹ ،پاکستانی بیٹنگ پھر فلاپ ،194رنزسے مات
لارڈز ٹیسٹ ،پاکستانی بیٹنگ پھر فلاپ ،194رنزسے مات انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 389رنز کا ہدف ملا،پوری ٹیم 194 پرڈھیر
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں کھیلے جانے والے لے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو194رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈنے پہلی اننگز میں 290اور دوسری اننگز میں 208رنزبنائے جبکہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110اوردوسری اننگز میں 194رنزبناسکی ،امام الحق زخمی ہونے کی وجہ سے دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے ۔گزشتہ روز 208رنزپرڈھیر ہوئی تو پاکستان کو فتح کیلئے 389رنز کا ہدف ملا تاہم پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑ اگئی اور پوری ٹیم 194رنز بنا سکی ،سعود شکیل کی 97رنز کی اننگز بھی شکست کو فتح میں نہ بدل سکی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments