قومی انڈر19کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ
قومی انڈر19کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ نوجوان کھلاڑی انگلینڈ میں یوتھ ٹیسٹ میچ اور4ون ڈے میچزکھیلیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر19 ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چارون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔ یوتھ ٹیسٹ2سے 5ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری دو میچز ورمزلے میں کھیلے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments