یوکرین کے اسلحہ ڈپو پر روسی حملہ، 37افراد ہلاک

یوکرین کے اسلحہ ڈپو پر روسی حملہ، 37افراد ہلاک

ڈپو میں ڈرونز، گولے اور دیگر جنگی سازوسامان رکھا گیا تھا:یوکرینی صدر دھماکے سے بزرگوں اور معذور افراد کے نگہداشت مرکز کو بھی نقصان

کیف(اے ایف پی)یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ڈپو میں شدید آگ بھڑکنے اور دھماکوں سے کم از کم  37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد دارالحکومت کے مغربی مضافات میں سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ صدر زیلنسکی نے بتایا کہ ڈپو یوکرینی فوج کی ملکیت تھا جہاں ڈرونز، گولے اور دیگر جنگی سازوسامان رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی رہائشی علاقوں کے علاوہ بزرگوں اور معذور افراد کے نگہداشت مرکز کو بھی نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...