ٹیکسٹائل ملز کی خریداری سے روئی کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
کراچی(این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
، ٹیکسٹائل ملز کی خریداری کا سلسلہ جاری رہنے سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بہتر رہیں۔ جنرز اگرچہ اوور سولڈ پوزیشن میں ہیں تاہم وہ گاہے بگاہے روئی فروخت کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق کم نرخوں پر تقریباً 20 ہزار گانٹھوں کے سودے زیر التوا ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 300روپے کا اضافہ کیا، جس کے بعد اسپاٹ ریٹ 19ہزار 300روپے فی من پر بند ہوا۔ سندھ میں روئی کے بھاؤ 19ہزار سے 19ہزار 400فی من جبکہ پھٹی کے بھاؤ 8500 سے 9200فی من رہے ۔ پنجاب میں 19ہزار 200سے 19ہزار 300اور پھٹی 8800سے 9400روپے فی 40کلو کے درمیان رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments