نیشنل بینک کے نئے صدر عبدالواحد کوذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد
فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے نیشنل بینک کے نئے قائم مقام صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالواحد سیٹھی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔۔۔
تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالواحد سیٹھی ایک تجربہ کار بینکنگ اور مالیاتی ماہر ہیں، جنہیں نیشنل بینک میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے اور مالیاتی امور، آڈٹ، رسک مینجمنٹ، گورننس اور اندرونی کنٹرولز کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments