فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیرنے مقامی طور پر تیار کردہ اسلحے ، گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا بھی مشاہدہ کیا صنعتی استعداد میں جدت پر بریفنگ،2نئے صنعتی پلانٹس سے رواں سال پیداوار شروع ہونیکا امکان:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(دنیا نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کے آپریشنز اور پیداواری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔پی او ایف ملکی دفاع کیلئے مختلف اقسام کے فوجی سازوسامان کی مقامی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پی او ایف میں مقامی سطح پر اسلحہ اور گولہ بارود کی تیاری کے ذریعے دفاعی خود انحصاری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل کو مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے اور صنعتی استعداد کو جدید بنانے کیلئے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کوششوں کے تحت دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں، جن میں رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے ۔ دورے کے دوران دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، مقامی تیاری اور تکنیکی جدت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...