وینزویلا سے دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کر لیا:ٹرمپ کا دعویٰ
65ارب بیرل تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول، امریکی ذخائر دو گنا ہو جائینگے :ٹرمپ معاہدے کے تحت امریکا سے 100ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع :وینزویلا
واشنگٹن،کراکس(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ ایک بڑے تیل معاہدے پر اتفاق کیا ہے ، جس کے تحت واشنگٹن کو 65 ارب بیرل ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں معاہدے کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ قرار دیا۔ امریکی صدر کے مطابق معاہدے سے امریکا کے تیل کے ذخائر دگنے سے بھی زیادہ ہوجائیں گے ۔ ٹرمپ نے معاہدے کی مالی تفصیلات یا عمل درآمد کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ وینزویلا نے امریکا کے ساتھ بڑے تیل معاہدے کی تصدیق کردی، جس کے تحت واشنگٹن کو ملک کے ثابت شدہ 65 ارب بیرل تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا۔ عبوری رہنما ڈیلسی روڈریگیز نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی معیشت کی بحالی میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے ، جبکہ وینزویلا کو 209 ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس آمدن حاصل ہوسکتی ہے ۔ ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق معاہدہ ملک کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments