اہلیہ شنیرا کیلئے حج سے قبل عمرہ کرنا بہتر ہوگا:وسیم اکرم
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اہلیہ شنیرا کیلئے حج ادائیگی سے قبل تجربے ، عبادت کو سمجھنے کیلئے عمرہ کرنا بہتر ہوگا۔
وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان سے سوال کرتے رہے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شنیرا کیلئے پہلے عمرہ ادا کرنا بہتر ہو گا تاکہ وہ اس تجربے اور عبادات کو سمجھ سکیں جس کے بعد دونوں مستقبل میں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر شنیرا اکرم نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وسیم اکرم اس خاص روحانی سفر پر مکمل توجہ دیں اور ان کی موجودگی کسی طرح ان کی توجہ نہ بٹائے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مستقبل میں وسیم کے ساتھ حج نہیں کریں گی بلکہ انہیں امید ہے کہ دونوں ان شا اللہ ایک دن ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔وسیم اکرم نے اپنے حج کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے سالگرہ کا تحفہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments