ملت ٹاؤن :رقم کے لین دین کے تنازع پر شہری پر تشدد
عدنان ساتھیوں کیساتھ دکان پر موجودتھا،مخالفین نے قابوکرکے ماراپیٹا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پیسوں کے لین دین کے تنازع پر مخالفین نے دکان میں گھس کر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں عدنان نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ مخالفین نے دھاوا بول دیا اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments