سابقہ دشمنی ،مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

سابقہ دشمنی ،مسلح افراد کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

ملزموں نے سا مان کی توڑ پھوڑ بھی کی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں طاہر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود اس کے بیٹے سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...