دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک جاں بحق، دو زخمی

 دو موٹرسائیکلوں میں تصادم  ایک جاں بحق، دو زخمی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد روڈ جیون پورہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے ۔60 سالہ عاشق اور 40 سالہ فاطمہ کے ہمرا ہ شہر جارہا تھا کہ

سامنے سے آنیوالی تیز رفتار موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی جس سے عاشق،فاطمہ اور 16 سالہ عبداﷲ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تاہم عاشق زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ۔ قصور کے علاقہ نیو بس ٹرمینل میں عقیل اشرف پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار مزدا گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا، جسے بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...