جواں سالہ لڑکی کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
اوباش ملزم کی تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم مقام پرلیجاکر درندگی جڑانوالہ کے دومقامات پر ملزموں نے بچی اور بچے کو ہوس کانشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ سٹی اور صدر جڑانوالہ کے علاقوں میں ملزموں نے کمسن بچی اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں قمر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے پر اسکی چھ سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں شمشاد بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے کمسن بیٹے کو قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بناکر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموںکی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments