نیپال میں سیلاب کے 10روز بعدعمررسیدہ خاتون سمیت 2افراد بحفاظت نکال لیے گئے

نیپال میں سیلاب کے 10روز  بعدعمررسیدہ خاتون سمیت  2افراد بحفاظت نکال لیے گئے

کٹھمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں امدادی کارکنوں نے سیلاب کے 10 روز بعد مکان سے ایک خاتون کو زندہ نکال لیا۔ نیپالی فوج کے ترجمان نے ہفتے کو بتایا کہ خاتون کو فضائی راستے سے دارالحکومت کٹھمنڈو منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا نیپال کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہفتے کو ایک چینی شہری کو بھی ہائیڈرو پاور منصوبے کی ایک سرنگ سے زندہ نکال لیا۔یہ امدادی کارروائی تریشولی ہائیڈرو پاور منصوبے میں کی گئی، جہاں سے اب تک تین کارکنوں کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔ اس سے ایک روز قبل جمعے کو تریشولی تھری اے ہائیڈرو پاور پلانٹ کی ایک سرنگ سے دو نیپالی کارکنوں کو زندہ نکالا گیا تھا۔نیپالی فوج کے مطابق نیپالی فوجیوں اور جنوبی کوریائی ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ امدادی ٹیم نے چینی شہری کو 225 میٹر طویل سرنگ سے نکالا۔ بعد ازاں اس کی طبی جانچ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...