بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحال اور فلاح ریاستی کوششوں کا محور ہے : فیلڈ مارشل

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحال اور فلاح ریاستی کوششوں کا محور ہے : فیلڈ مارشل

محفوظ اور مستحکم ماحول سے ترقیاتی منصوبوں ،معاشی مواقع کو فروغ ملے گا، امن کیلئے اداروں میں مسلسل رابطہ ناگزیر سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، کمانڈرز ، کمانڈنگ افسروں سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا محور ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیاجہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورت حال، آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔انہوں نے  فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور کمانڈنگ افسروں سے ملاقات کی،۔اس موقع پر بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت، فرض شناسی اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے ۔آئی یس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے ۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا مستحکم امن ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جو پائیدار معاشی سرگرمیوں اور ترقی کے لیے سازگار ہے ، جبکہ محفوظ اور مستحکم ماحول سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی مواقع کو فروغ ملے گا۔اُنہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور افسروں و جوانوں کی فرض شناسی اور عزم کو سراہا ۔ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...