پولیس کا چھاپہ، جواری گرفتار، ایک لاکھ 35 ہزار برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے کے خالی کوارٹر میں لڈو کے ذریعے جوا کھیلنے والوں پر پولیس کا چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، ایک لاکھ 35 ہزار روپے داؤ پر لگی رقم برآمد، 7 ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکاروں نے رات تقریباً 10 بجے ریلوے کوارٹر پر چھاپہ مارا تو وہاں 8 افراد مبینہ طور پر لڈو کے دانوں کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے ، جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی کوارٹر کی دوسری جانب سے دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments