اسلام پورہ فلیٹ میں لڑکی کی ہلاکت، خودکشی یا قتل؟ تفتیش جاری

اسلام پورہ فلیٹ میں لڑکی کی ہلاکت، خودکشی یا قتل؟ تفتیش جاری

ارشم کے والد کے الزام پر تفتیش کا رخ تبدیل،شوہر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج شوہراکرم اورسوتن پر ہراساں کرنے کا بھی الزام،حقائق سامنے لائیں گے :پولیس

لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا، تاہم مقتولہ کے والد کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔مقدمے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ ارشم مقصود نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے شادی شدہ استاد اکرم سے پسند کی شادی کی تھی۔ اکرم نے ارشم کے والدین کے گھر کے قریب ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا تھا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، جبکہ اکرم اور اس کی پہلی بیوی مبینہ طور پر ارشم کو پریشان کرتے تھے ۔مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ابتدائی حالات و واقعات خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے ، تاہم مقتولہ کے والد کی جانب سے قتل کا الزام عائد کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ شواہد، فرانزک رپورٹ، پوسٹ مارٹم اور دیگر دستیاب معلومات کی روشنی میں معاملے کی جامع تفتیش کی جائے گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...