سکول ٹیچر کیساتھ غیر اخلاقی حرکت ، ملزم کیخلاف مقدمہ
موٹرسائیکل سوار ملزم نے حسن علی کی بیٹی کو ہراساں کیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی سکول ٹیچر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے ذیشان پارک کے رہائشی حسن علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی سکول سے فارغ ہو کر گھر آرہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزم نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments