کنگن پور روڈ پر ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور،اٹینڈنٹ جاں بحق

کنگن پور روڈ پر ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور،اٹینڈنٹ جاں بحق

تیزرفتار ایمبولینس لوڈر رکشہ سے جاٹکرائی، بلال ،عذرا چل بسے ،دوافراد زخمی کاہنہ میں شرابی ڈرائیور کی 3رکشوں، دوموٹر سائیکلوں، پک اپ کو ٹکر، 7زخمی

الہ آباد،کاہنہ (نمائندگان دنیا )کنگن پور روڈ پر مراٹیاں گاؤں کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق ،دو زخمی ہوگئے ۔ تیز رفتار ایمبولینس لکڑیوں سے لدے لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور 24 سالہ بلال جان اور مریض کی اٹینڈنٹ 43 سالہ عذرا بی بی موقع پر جان کی بازی ہار گئے ، 20 سالہ دانش اور 50 سالہ نصرت بی بی زخمی ہوگئیں،کاہنہ میں فیروزپور روڈ پر تیز رفتاربے قابو گاڑی نے 3 رکشوں، 2 موٹر سائیکلوں اور پک اپ کو ٹکر مار دی جس سے 3 مرد، بچے اور 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ اطلاع پر پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...