سہیل آفریدی کا دورہ،3تھانوں میں پی ٹی آئی کے 26کارکنوں کیخلاف مقدمات درج،16گرفتار

سہیل آفریدی کا دورہ،3تھانوں  میں پی ٹی آئی کے 26کارکنوں  کیخلاف مقدمات درج،16گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر لاہور پولیس نے 3 تھانوں میں 26 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اب تک 16کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 تھانہ اکبری منڈی کے علاقے میں پولیس نے سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کرنے پر مقد مہ درج کر کے 9افراد کو گرفتار کر لیا ،ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لورالائی، کالا شاہ کاکو سمیت مختلف شہروں سے ہے ،پولیس کے مطابق مقدمہ روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ، دفعہ 144کی خلاف ورزی ،کار سرکار میں مداخلت سمیت پانچ دفعات کے تحت تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 15کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 5 کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق گرفتار سیاسی جماعت کے کارکنوں نے سڑک بلاک کر کے نعرے بازی کی ، گرفتاری کے دوران کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی ،سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے دوران تیسرا مقدمہ شاد باغ تھانے میں درج کیا گیا ہے ،شاد باغ پولیس نے دو کارکنوں حنظلہ اور طاہر فہیم کے خلاف سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...