لاہور :کار کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار چینی شہری دم توڑگیا

لاہور :کار کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار چینی شہری دم توڑگیا

حادثہ کیولری چوک کے قریب ہوا،نامعلوم کارسوار فرار،تحقیقات شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)کیولری چوک کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار چینی شہری دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرا اور وہاں ایک دوسری گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں چینی شہری موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد کارڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی  بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا باعث بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...