رکشہ ڈرائیور کی غربت،مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی
پاکپتن (خبرنگار،نمائندہ دنیا)رکشہ ڈرائیور نے غربت اورمہنگائی سے تنگ آکر موت کو گلے لگالیا جبکہ ایک محنت کش نے غربت اور قرضوں کی وجہ سے مبینہ طور پر خودکو آگ لگالی۔
ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 16SP کا رہائشی غلام مصطفی ولد یاسین رکشہ چلا کر گزر بسر کرتا تھا ۔پٹرول مہنگا ہونے اور سواریاں نہ ملنے کی وجہ سے اپنے اہلخانہ کی کفالت سے پریشان رہتا تھا جس نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہر کھا لیا۔ حالت بگڑنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں سے ساہیوال ریفر کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔محلہ ٹاہلی والا میں نادر خان والی گلی کے قریب رہائش پذیر45سالہ محنت کش لیاقت ولد عبدالعزیز نے غربت اور قرضوں کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر خود کو آگ لگالی جس سے وہ تقریباً 15 فیصد جھلس گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments