ننکانہ:مبینہ پولیس مقابلے ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شاہکوٹ پولیس نے اکرام طور ،تھانہ سیدوالا نے قیصر حمید کو حراست میں لیا
ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب میں دو مبینہ پولیس مقابلے ،چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ۔تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے جڑانوالہ روڈ پرسیم نالہ کے قریب 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ، اس دوران ایک ملزم اکرام طور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتارملزم چوری سمیت 22 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے ۔ تھانہ سیدوالا کے علاقہ ڈھاری کُلے خان کے قریب بھی پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کی ،یہاں ملزم قیصر حمید عرف قیصری اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزم فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق ملزم 28 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments