مریدکے :سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلادیا، شوہر گرفتار
مریدکے (نمائندہ دنیا )مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ شہزاد ٹاؤن میں مبینہ گھریلو جھگڑے کے بعد سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا دیا۔
3 بچوں کی ماں 30 سالہ شازیہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔جسے ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔متاثرہ خاتون کے بھائی وسیم کے مطابق اس کی بہن شازیہ موت و حیات کی کشمکش میں ہے ۔ واقعہ سامنے آتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر سرفراز عرف چاند کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments