ننکانہ: 2لاشیں برآمد، مریدکے1 متوفی کی شناخت ہوگئی

ننکانہ: 2لاشیں برآمد، مریدکے1 متوفی کی شناخت ہوگئی

ننکانہ صاحب، مریدکے (خبر نگار، نمائندہ دنیا )ننکانہ میں دو الگ واقعات میں 3سالہ بچے سمیت 2افراد کی لاشیں نہروں سے ملی ہیں۔ لاہور جڑانوالہ روڈ پر مصری والا گاؤں کے قریب سوکڑ نہر سے 3 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

 ریسکیو اہلکاروں نے لاش نہر سے نکال لی۔ ادھر لنگوال پل کے قریب نہر میں کود کر خودکشی کرنیوالے 25 سالہ نوجوان معیز کی لاش تین روز بعد ریسکیو نے برآمد کر لی۔مریدکے سے ملنے والی 2لاشوں میں سے ایک کی شناخت اقبال ولد محمد عالم کے نام سے ہوگئی، جبکہ چوکی عمرکوٹ سیم نالہ سے ملنے والی 65سالہ بزرگ کی لاش تاحال ناقابل شناخت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...