ناقص سہولیات، سامان کی تاخیر:پی آئی اے پر ایک کروڑ جرمانہ عائد

 ناقص سہولیات، سامان کی تاخیر:پی آئی اے پر ایک کروڑ جرمانہ عائد

پی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کو 70 لاکھ روپے جرمانہ کیا جرمانے معمول کی کارروائی ، دیگر ایئرلائنز پر بھی عائد ہوتے ہیں:ترجمان پی آئی اے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )نے مسافروں کو نامناسب سہولیات کی فراہمی اور پروازوں کی آمد کے بعد سامان کی تاخیر سے ترسیل پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے ۔حکمنامے کے مطابق پی آئی اے کو وارننگ کے باوجود جرمانے کی ادائیگی نہ کرنے پر حتمی حکم جاری کیا گیا اور 25  ستمبر تک مکمل رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق آپریشنل بے ضابطگیوں  اور گراؤنڈ ہینڈلنگ میں تاخیر کے باعث پی آئی اے کو مختلف ایئرپورٹس پر جرمانوں کا سامنا ہے ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کو 70 لاکھ روپے سے زائد ، لاہور ایئرپورٹ پر 14 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔تاہم پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کا ذمہ دار پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی سہولیات اور آپریشنل صلاحیت کو قرار دیدیا ۔پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق جرمانے معمول کی کارروائی ہیں ، دیگر ایئرلائنز پر بھی عائد ہوتے ہیں،جرمانے کم یا ختم کروانے کیلئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے ۔ یاد رہے پی اے اے کی جانب سے جرمانے کی حتمی ادائیگی کی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...