سسرالیوں نے نا چاقی پر بہو کو زہردیکرجان لے لی

سسرالیوں نے نا چاقی پر بہو کو زہردیکرجان لے لی

ہڈیارہ کے گاؤں گاگا میں مہوش کوزہر دینے پر دوملزم گرفتار،دیگرکیخلاف چھاپے

لاہور (کرائم رپورٹر )ہڈیارہ کے گاؤں گاگا میں گھریلو نا چاقی پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر زہر دیکرابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے 23 سالہ بہو مہوش کو زہر دینے کے الزام میں 2ملزموں طلحہ اور اقرا کو گرفتار کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔متوفیہ کے  ماموں اصغر نے ملزم طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقرا کیخلاف نامزدمقدمہ کیلئے درخواست جمع کروادی ۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...