زیادتی کیس:ڈیانا کی طلاق،گورنرہاؤس میں ویڈیو منظرعام پر
سرائے عالمگیر جہلم کے رہائشی پاکستانی شوہر نے خاتون کو 3 طلاقیں دی تھیں ویڈیو میں خاتون کو گورنر ہاؤس میں چہل قدمی ، ملزموں کے بیانات ریکارڈ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں غیر ملکی خاتون ڈیاناسے مبینہ زیادتی کے کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے جبکہ متاثرہ خاتون کی طلاق اور گورنر ہاؤس میں چہل قدمی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کے طلاق نامے کے مطابق ڈیانا کی شادی 12 فروری 2025 کو سرائے عالمگیر جہلم میں ہوئی،پاکستانی خاوندنے ازدواجی زندگی محبت اور الفت کے ساتھ جاری نہ رکھ سکنے کا موقف اختیار کرتے ہوئے ڈیانا کو تین طلاقیں دیں، طلاق نامے میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا،طلاق نامے میں ڈیانا کو عدت مکمل ہونے پر دوسری شادی کی اجازت کا ذکر بھی ہے ۔طلاق نامے میں شوہر کی جانب سے طلاق کی باقاعدہ تحریری تصدیق موجود ہے ۔اسکے علاوہ غیرملکی لڑکی ڈیانا کی ایک مبینہ ویڈیو میں انہیں گورنر ہاؤس میں چہل قدمی کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ڈیانا کے کیس میں 4 لڑکیوں سمیت 7 ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مرکزی ملزم احمد تنویر تاحال مفرور ہے ۔ گرفتار ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں واقع فلیٹ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ مسکان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی متاثرہ غیر ملکی لڑکی ڈیانا سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی، جہاں ڈیانا نے نمرہ اور مسکان کے ساتھ موبائل نمبر شیئر کیے ۔ ملزمہ کے مطابق ڈیانا نے آئندہ پارٹیز میں دعوت پر شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
جبکہ گرفتار ملزم محسن نے بیان میں کہا کہ ڈیانا سے اس کی پہلی ملاقات 25 ستمبر کو مسکان اور نمرہ کے ذریعے ایک نجی سوسائٹی میں ہوئی۔ محسن کے مطابق بعد ازاں وہ نمرہ، مسکان اور ڈیانا کے ہمراہ ڈیفنس گئے ۔ تیسرے ملزم علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں ڈیانا کے ساتھ وقت گزارا گیا، جہاں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر صورتحال خراب ہوگئی۔ بعد ازاں ڈیانا کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے روانہ ہوئے غازی روڈ پر پہنچنے کے بعد ڈیانا نے گاڑی میں ہاتھا پائی شروع کردی اور اسی دوران وہ زبردستی گاڑی سے اتر گئی۔ ملزم علی نے پولیس کو مزید بتایا کہ صورتحال دیکھ کر وہ گھبرا گئے اور گاڑی بھگا دی دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈیانا کا پرس اور موبائل فون گاڑی میں رہ گیا تھا، جسے بعد ازاں راستے میں گاڑی سے باہر پھینک دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور شواہد کی فرانزک جانچ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments