شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق گجر پورہ کی رہائشی خاتون نے چند ماہ قبل حبیب الرحمن سے دوستی کی تھی جو اس کو ملنے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو ملزم نے تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments