چکلالہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزم گرفتار
راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے مبینہ مسلح گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل، 3 پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ریڈ کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments