ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک کھڑا کرنے سے دیگر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments