گڑھی شاہو کینال پل سے چھلانگ لگا کر 1 شخص کی خودکشی

 گڑھی شاہو کینال پل سے چھلانگ لگا کر 1 شخص کی خودکشی

دوسرا واقعہ ،کاہنہ میں شہری نے مبینہ چھت کی گرل سے لٹک کر جان دیدی

لاہور(کرائم رپورٹر)دو مختلف واقعات میں 2افراد نے خودکشی کرلی۔ گڑھی شاہو کینال پل پر ایک شخص نے اپنی موٹرسائیکل لاک کی اور پھر پل سے نیچے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جو بورڈ آف ریونیو کا ملازم اور ساندہ کا رہائشی تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قانونی کارروائی اور ضروری ضابطہ پورا کرنے کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔دریں اثنا کاہنہ کے علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پرچھت کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پرل گارڈن کے قریب ایک شخص چھت کی گرل سے لٹک گیا ۔متوفی کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے ۔ اسے قتل کیا گیا یا خودکشی کی ،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔۔مزید تحقیق جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...