چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

گارڈن ٹاؤن میں ندیم ،راوی روڈ میں ضیا ،سمن آباد میں ناصر کولوٹاگیا سول لائنز ، مزنگ ، اسلام پورہ اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا،بتایاگیاہے کہ گارڈن ٹاؤن میں ندیم سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں ضیا سے 3لاکھ 45ہزار اور موبائل ، سمن آباد میں ناصر سے 3لاکھ 30ہزار اور موبائل ، نواب ٹاؤن میں اظہر سے 3لاکھ 10ہزار اورموبائل ،شیرا کو ٹ میں وجاہت سے 20 ہزار،ستوکتلہ میں شاہد سے 30 ہزار روپے ہتھیائے گئے جبکہ سول  لائنز سے انیس، مزنگ سے وقاص ، اسلام پورہ سے دلاور اور گرین ٹاؤن سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...