سوتیلی بیٹی سے زیادتی، مجرم کو سزائے موت، 10لاکھ ہرجانہ
عدالت کا پیدا ہونے والے بچے کو 20لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے مقدمے میں مجرم افتخار احمد خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، متاثرہ خاتون کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ اور بچے کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا اور سزائے موت اسلام آباد ہائیکورٹ کی توثیق سے مشروط قرار دی۔ صنفی بنیاد کے کیسز کی سماعت کیلئے قائم عدالت کے جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈی این اے رپورٹ، متاثرہ خاتون کی گواہی اور دیگر شواہد استغاثہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، ڈی این اے رپورٹ میں ملزم کے بچے کا حیاتیاتی والد ہونے کا امکان 99.9999996 فیصد قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments