راجن پور :مسافر بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق،37 زخمی

راجن پور :مسافر بس کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق،37 زخمی

بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر الٹ گئی،وزیر اعلیٰ کا افسوس،بہترین علاج کا حکم

راجن پور،لاہور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے نزد بنگلہ ہدایت کے قریب کراچی سے ڈی جی خان جانے والی عادل شاہ مسافر بس زیرتعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی ،10فراد جاں بحق اور37 زخمی ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اوران کے بہترین علاج کا حکم دیا اور حادثے کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایات جار ی کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...