فیکٹری مالک کا لاکھوں روپے کا سامان چوری کر نے والے 2 ملازم گرفتار

فیکٹری مالک کا لاکھوں روپے کا سامان  چوری کر نے والے 2 ملازم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری مالک کا لاکھوں روپے کا سامان چوری کرنے والے دو ملازم گرفتار کر لئے گئے ۔

 تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں واقع یعقوب نامی شہری کی فیکٹری میں اکبر اور شان ملازمت کرتے تھے ۔ ملزمان نے مختلف اوقات میں فیکٹری سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اکبر اور شان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...