پراپرٹی کی خرید و فروخت ، خاتون سے فراڈ کر نیوالا گرفتار

پراپرٹی کی خرید و فروخت ، خاتون سے فراڈ کر نیوالا گرفتار

ملزم شمس زمان نے شکیلہ بی بی سے بیعا نہ وصول کیا ، مکان کسی اور کا نکلا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے کے فراڈ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں ملزم شمس زمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شکیلہ بی بی کو ایک تعمیر شدہ مکان دکھا کر 10 لاکھ 25 ہزار روپے بطور بیعانہ وصول کیے ۔ بعد ازاں مکان کی ملکیت کے بارے میں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ مکان کسی دوسرے شخص کے نام ہے ۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم انکاری ہو گیا اور خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمس زمان کو گرفتار کر لیا۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...