بااثر افراد کا رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد ، نازیبا ویڈیو بنالی

بااثر افراد کا رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد ، نازیبا ویڈیو بنالی

تلخ کلامی پر 4ملزمان ذوالفقار کو فارم پر لے گئے ، حبس بیجا میں رکھا،مقدمہ درج

قصور(خبرنگار ) چونیاں کے نواحی علاقہ الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد کا غریب رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد ، 4 گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا، نازیبا ویڈیو بنائی اور رقم چھین لی۔ پولیس نے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں فیاض احمد، ریاض عرف ریاجی اور دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیور ذوالقرنین کو ڈیری فارم پر لے جا کر چار گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزموں نے اسلحے کے زور پر متاثرہ شخص کو برہنہ کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور رقم چھین لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...