حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملز م اس کی حویلی میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments