فیروزوالا:دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر،1نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

 فیروزوالا:دو موٹرسائیکلوں کی  ٹکر،1نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالاکی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی موٹروے سٹی کے بالمقابل دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں۔۔۔

 حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر سوار کم عمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ 12 سالہ احمد ولد نذر اور 22 سالہ عبداﷲ کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا جانے سے 22سالہ عبداﷲ موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ احمد نذر شدید زخمی ہوا ،جسے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ضروری کارروائی کے بعد عبداللہ کی لاش پولیس کے حوالے کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...