ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کی لوٹ مار
ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کی لوٹ مار گارڈن ٹاؤن ، کوٹ لکھپت ، گوالمنڈی ، سندر ودیگر علاقوں میں بھی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں حسیب سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ہشام سے 3لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں طارق سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر میں اعظم سے 2لاکھ60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گرین ٹاؤن کے علاقے میں شہباز سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن سے راشد ، گڑھی شاہو سے ماجد اور نوانکوٹ سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments