چوہنگ اور کوٹ لکھپت سے 2بچے مبینہ طور پر اغوا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ چوہنگ اور کوٹ لکھپت کی حدود سے 2 بچے مبینہ طور پر اغوا ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے سے 8 سالہ شانزے گھر سے دکان پر جانے کیلئے نکلی ، تاہم واپس نہ آئی۔ بچی کے والدکی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت کے علاقے سے 12 سالہ بلال گھر سے نکلا مگر واپس نہ پہنچا، جس پر اس کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments