سینکڑوں پتنگیں،ڈور کی 8چرخیاں برآمد،دوملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈور فروخت کرنیوالے ملزم کو خفیہ اطلاع پر بجلی گھر سٹاپ سے گرفتارکر لیا ۔
ملزم حسنات سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی 3 بڑی چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔ مجاہد سکواڈ نے گلویڑہ ناکے پرکیمیکل ڈور اور خام مال کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم افضل کو گرفتار کر لیا جوپبلک ٹرانسپورٹ میں کیمیکل ڈور کی 5چرخیاں اورخام مال قصور سے لاہور منتقل کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments