گڑھی شاہو:کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کا 1ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے مقدمے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کو جرائم کے ٹاسک دینے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر اکسانے کے خطرناک رجحان کے خلاف لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گڑھی شاہو کے علاقے سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور اسے انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کے معاملے پر درج کیا گیا ہے ۔ جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کے شبے پر بھی تحقیقات جاری ہیں،اس حوالے سے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور ملوث ملزمان کی نشاندہی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments