خاتون کی مبینہ خودکشی، قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
خاتون کی مبینہ خودکشی، قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج پہلے بھی تشدد ہوتا، واقعہ کے روز بھی بیٹی نے جان کا خطرہ ظاہر کیا تھا:والد
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد میں 39 سالہ چار بچوں کی ماں سمرین بی بی کی مبینہ خودکشی کے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، پولیس نے نامزد ملزم اور متوفیہ کے شوہر مبشر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر غازی آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں۔ متوفیہ کے والد محمد صدیق کی مدعیت میں درج مقدمے میں شوہر، ساس، سسر اور نندوں سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں کی جانب سے ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور واقعہ کے روز بھی بیٹی نے سسرالیوں سے جان کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔ والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو قتل کرکے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments