مریدکے :مبینہ مقابلہ، بچے سے زیادتی ، قتل کے 2ملزم ہلاک

مریدکے :مبینہ مقابلہ، بچے سے  زیادتی ، قتل کے 2ملزم ہلاک

کالا شاہ کاکو،شیخوپورہ (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مریدکے میں سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران6 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے میں ملوث دو ملزم ہلاک، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

بچے کے والدین نے سی سی ڈی کے فوری انصاف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔بتایا گیا کہ تھانہ صدر کے چک نمبر29رتہ بھڑمیں 6سالہ بچہ عون عباس2ماہ قبل لا پتہ ہو گیا۔ بچے کے والد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔ بعد ازاں اغوا کنندگان کی جانب سے 20لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کی خبریں گردش کرنا شرو ع ہو گئیں جس پر پولیس نے کیس سی سی ڈی کے حوالے کر دیا۔ سی سی ڈی نے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے شک کی بنا پر اسی گاؤں کے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو ملزمان نے بچے کو اغوا کے بعد مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں قتل کرکے لاش گاؤں کے قریب پتھر باند ھ کر تالاب میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔ گزشتہ رات پولیس ملزمان کوآلہ قتل اور جائے واردات کی نشاندہی کے لیے لیجا رہی تھی کہ ملزمان کے مبینہ ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست دونوں ملزمان آصف اور منیب مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...