قصور:3ملزم گرفتار، گاڑی سے ممنوعہ ڈور کی 200چرخیاں برآمد

قصور:3ملزم گرفتار، گاڑی سے  ممنوعہ ڈور کی 200چرخیاں برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر قصور پولیس نے پتنگ بازی اور فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف کئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزموں کو لاکھوں روپے مالیت کی 200 ممنوعہ ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزموں کی شناخت مالاکنڈ سوات کے رہائشی ایوب، قادرآباد کے رہائشی علی حیدر اور قادی ونڈ کے رہائشی اﷲ رکھا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈالہ ویگن پر ڈور کی چرخیاں قصور لیکر آ رہے تھے کہ دولے والا کے قریب ناکہ بندی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزموں کیخلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...