خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنیوالے 3 ملزم پکڑے گئے

 خواتین کو بلیک میل اور ہراساں  کرنیوالے 3 ملزم پکڑے گئے

لاہور(آئی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقے انجینئرنگ ٹاؤن سے عارفوالا کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ لاہور سے ہی دوسرا ملزم ملتان کی خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے انکی ساکھ متاثر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ وہاڑی کی خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے والا تیسرا ملزم فیصل آباد ٹول پلازہ کے قریب سے پکڑا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق تینوں ملزموں سے ہراسانی کیلئے استعمال ہونیوالے موبائل فونز اور متاثرہ خواتین کا نجی ڈیٹا برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...