شیخوپورہ : ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

شیخوپورہ : ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

واجد موقع پر چل بسا، شاہکوٹ جڑانوالہ روڈ پر بس الٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے

شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار)شیخوپورہ کے علاقہ ہرن مینار کے قریب مرزا ورکاں روڈ پر اینٹوں سے لدی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی فرنٹ ایکسل ٹوٹنے سے الٹنے کے باعث 30 سالہ ڈرائیورواجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔ادھر شاہکوٹ جڑانوالہ روڈ پر چک نمبر 13 کے قریب ٹیکسٹائل ملز کی بس بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 6 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 32 سالہ شرافت علی، 28 سالہ منیر، 29 سالہ ارسلان، 36 سالہ رفاقت، 25 سالہ عاطف اور 25 سالہ شبیر شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...