خاتون اور بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر دوملزم گرفتار

خاتون اور بچے سے مبینہ زیادتی  کی کوشش پر دوملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی)خاتون اور بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر دوملزم گرفتار کرلئے گئے۔مناواں پولیس نے خاوند کی عدم موجودگی میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ شالیمار پولیس نے 6سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش پر ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم زوہیب بچے کو بہلا کر گھر لے گیا، جہاں زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے  مقدمات درج کر کے ملزموں کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...